Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکوؤں کا انوکھا انداز: فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹا ہوا سامان واپس کرکے گلے لگالیا

شائع 16 جون 2020 06:44pm

کراچی: شہرِقائد میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں ایک عام بات ہے تاہم آج ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے گھر میں سامان کی ڈیلیوری کرکے واپس اپنی بائیک کی جانب بڑھتا ہے تو پیچھے سے ڈبل سواری پر آنے والے 2 ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار شروع کردی۔

اس دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے نے اُن ڈاکوؤں سے کچھ کہا اور رونا شروع کردیا، یہ دیکھ کر شاید ڈاکؤوں کو رحم آگیا اور نہ صرف انہوں نے لوٹی ہوئی چیزیں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو واپس کیں بلکہ گلے لگاتے ہوئے دلاسہ بھی دیا۔

بعد ازاں دونوں ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے سے ہاتھ ملایا اور بائیک پر بیٹھ کر وہاں سے چلے گئے، ویڈیو ملاحظہ کریں۔